تائیوان کے شہر تائینان میں گذشتہ ہفتے آنے والے زلزلے کے سلسلے میں جاری امدادی کام ختم ہو گیا ہے جبکہ مرنے والوں کی تعداد 116 ہوگئی ہے۔مرنے والوں میں زیادہ تر افراد ایک کثیر منزلہ عمارت کے تھے جو زلزلے میں منہدم ہو گئی تھی۔
برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابقمرنے والوں میں دو کے علاوہ تمام افراد کا تعلق ویگوان گولڈن ڈریگن رہائشی کمپلکس سے تھا۔ چھ فروری کی صبح آنے والے اس زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر6 عشاریہ4تھی۔
تائینان شہر کے میئر نے
مرنے والوں کے سوگ میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی اور امدادی کارکنوں کا شکریہ ادا کیا۔اس عمارت سے مجموعی طور پر 270 ا فراد کو بچایا گيا۔ ان میں سے 95 افراد تو زلزلے کے وقت نکلنے میں کامیاب ہوگئے تھے لیکن باقی 175 کو امدادی کارکنوں نے ملبے سے نکالا۔
حکام کا کہنا ہے کہ وہاں کا ایک رہائشی زلزلے کے وقت وہاں نہیں تھا اور اسے لاپتہ قرار دیا گيا ہے۔شیر خوار بچی کو زندہ بچایا گیا،دریں اثنا عمارت بنانے والی کمپنی کے مالک لن منگ ہوئی اور دو آرکیٹیکٹوں کو تعمیرات میں کٹوتی اور لاپروائی کے جرم میں حراست میں لے لیا گیا ہے۔